’’ہم شریف خاندان کیخلاف ثبوت فراہم نہیں کر سکتے‘‘ برطانوی حکومت نے نیب کی ٹیم سے معذرت کر لی!!

20  اکتوبر‬‮  2017

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)شریف خاندان کو جہاں گزشتہ روز نیب عدالت میں فرد جرم کے بعد مشکلات کا سامنا تھا وہیں کچھ راحت کی سانس ملی ہے،کیونکہ برطانیہ میں سابق وزیر اعظم کے خلاف ثبوت جمع کرنے والی نیب ٹیم کی لندن میں ملاقات بے سود ثابت ہو رہیں اور برطانوی حکام نے نیب ٹیم کو شریف فیملی کے خلاف ثبوت دینے سے معذرت کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کیلئے لندن جانے والی نیب ٹیم کی برطانوی حکام سے اب تک کی جانے والی تمام ملاقاتیں بے سود رہی ہیں اور برطانوی حکام نے کہا ہے کہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث وہ

شریف فیملی کے حوالے سے دستاویزات نیب کے حوالے نہیں کرسکتے۔ نیب کی ٹیم شریف فیملی کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کیلئے لندن میں موجود ہے ، جہاں نیب اہلکار گورنمنٹ اور پرائیویٹ اداروں کے علاوہ مختلف افراد سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ۔ ٹیم لندن بھیجنے سے پہلے نیب نے برطانوی حکام کو خط لکھ کر تحقیقات میں تعاون کی اپیل بھی کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نیب عدالت نے شریف خاندان کی تمام درخواستیں مسترد کر دیں تھیں ۔ جس کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر پر فرد جرم عائد کر دی گئی تھی ۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…