پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری 400بہترین یونیورسٹیوں میں پاکستان کی کون سی 9 یونیورسٹیاں شامل ہو گئیں؟

18  اکتوبر‬‮  2017

سنگا پور(مانیٹرنگ ڈیسک) کواکیوریلی سائمنڈز (کیو ایس) نے ایشیاء کی 400 بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کی 9 یونیورسٹیز بھی شامل ہیں۔ پاکستانی یونیورسٹیز کے درجات میں گزشتہ برس کی نسبت اس سال نمایاں بہتری آئی ہے۔کیو ایس کی ایشیائی انٹرنیشنل یونیورسٹی رینکنگ کی

فہرست میں ’نَسٹ یونیورسٹی‘ 91 نمبر پر رہی۔ لَمز یونیورسٹی آٹھ درجے ترقی کے ساتھ 103، قائد اعظم یونیورسٹی 133، کومسیٹ 190 جبکہ کراچی یونیورسٹی 193 نمبر پر موجود ہے۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز اکیس درجے ترقی کے ساتھ 128ویں، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پچاس درجے ترقی کے ساتھ 200ویں، پنجاب یونیورسٹی 232ویں جبکہ آغا خان یونیورسٹی نمایاں بہتری کے ساتھ 234ویں نمبر پر رہی۔لمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سہیل نقوی کا رینکنگ کے حوالے سے کہنا تھا کہ ڈاکٹریٹ اساتذہ کی وجہ سے پاکستان کا معیار تعلیم بہتر ہو رہا ہے۔ کیو ایس کی رینکنگ میں سنگاپور کی نَنیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی ایشیا کی سب سے بہترین یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور رینکنگ میں دوسری، ہانگ کونگ یونیورسٹی میں آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تیسری، کوریا ایڈوانسڈ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوتھی جبکہ یونیورسٹی آف ہانگ کونگ کا پانچواں نمبر ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…