کراچی دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل

13  اکتوبر‬‮  2017

کراچی (آ ئی این پی ) کراچی 38.7پوائنٹس کے ساتھ دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں میں شامل ہو گیا ،عالمی جریدے نے فہرست میں شامل60 شہروں کو ڈیجیٹل، ہیلتھ، انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی کے پیمانوں پر پرکھا ۔ جمعہ کو عالمی جریدے “دی اکانومسٹ ” نے دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں کی لسٹ جاری کردی جس میں

کراچی آخری نمبر پر رہا تاہم فہرست میں موجود واحد پاکستانی شہر تھا۔عالمی جریدے کے انٹیلی جنس یونٹ نے فہرست میں شامل ساٹھ شہروں کو ڈیجیٹل، ہیلتھ، انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی کے پیمانوں پر پرکھا ہے جبکہ ہر شعبے کے ذیلی شعبے بنا کر انکی نمبرنگ کی گئی ہے۔ٹوکیو 89.80 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا۔ سنگاپور 89.64 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اوساکا 88.87 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔فہرست میں لندن 82.10 پوائنٹس کے ساتھ 20ویں، نیو یارک81.01 پوائنٹس کے ساتھ 21ویں، فرانسیسی شہر پیرس 79.71 پوائنٹس کے ساتھ 24ویں جبکہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی 80.37 پوائنٹس کے ساتھ 23ویں نمبر پر رہا۔محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت 62.34 پوائنٹس کے ساتھ 43ویں اور ممبئی 61.84 پوائنٹس کے ساتھ 45ویں نمبر پر رہا۔اس فہرست میں واحد پاکستانی شہر کراچی تھا جو 38.77 پوائنٹس کے ساتھ 60ویں نمبر پر رہا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…