ترکی نے جنگ کا آغاز کر دیا، ترک فوج عراق میں داخل

13  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کردستان میں ممکنہ فوجی آپریشن، ترک فوج شمالی عراق میں داخل ، پہلا دستہ ادلب پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کردستان میں ممکنہ فوجی آپریشن کے پیش نظر ترک فوجی دستے شمالی عراق

میں داخل ہوگئےہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فوج کا پہلا دستہ شمالی عراق کے علاقے ادلب میں داخل ہوگیا ہےجس میں 12گاڑیاں اور 80اہلکار شامل ہیں۔سرحد پر مقیم باشندوں اور مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ادلب کے مختلف علاقوں میں ترک فوج کو گشت کرتے دیکھا ہے جو کہ شمال کی جانب پیش قدمی کررہی ہیں۔ دوسری جانب ترک حکومت نے شمالی عراق سے متصل سرحد کو بتدریج بند کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔واضح رہے کہ عراق،ترکی اور ایران نے کردستان آزادی ریفرنڈم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کردستان کےعلیحدہ ریاست کے قیام کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ عراقی ریاست کردستان میں ترکی سے ملحقہ سرحد پر 15سے20فیصد کرد آباد ہیں جو اپنی آزاد ریاست کے لیے مسلح جدوجہد کافی عرصے سے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ترکی کا ماننا ہے کہ ترک علاقوں سمیت خطے میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میںانہی کرد مسلح جنگجووں کا ہاتھ ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…