معروف پاکستانی ڈاکٹر ثانیہ نشتر اقوام متحدہ کے خصوصی کمیشن کی سربراہ مقرر

13  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے غیر متعدی امراض سے متعلق اعلی سطح کا گلوبل کمیشن قائم کرنیکا اعلان کردیا جبکہ پاکستانی خاتون ڈاکٹر ثانیا نشتر عالمی کمیشن کی سربراہ مقرر کر دی گئیں ہیں،تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے غیرمتعدی امراض کے حوالے سے عالمی کمیشن بناتے ہوئے

پاکستان ڈاکٹر ثانیا نشتر کو کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا ہے، وہ کمیشن کی سربراہی کے دوران دنیا بھر میں غیر متعدی امراض سے اموات کے وجوہات کو ختم کرنے سے متعلق طریقوں کی نشاندہی کریں گی، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھیم کا کہنا ہے کہ اگر ہم غیر متعدی امراض سے لوگوں کی غیر ضروری اموات کو روکنا چاہتے ہیں تو ہمیں فوری طور پر نئے نقطہ نظر اور عمل کی ضرورت ہے اس مقصد کے حصول اور صحت کے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے ہم نے دنیا کے بہترین پروفیشنل لوگوں کو شامل کیا ہے کمیشن کی سربراہ ڈاکٹر ثانیا نشتر پاکستان میں سابق نگراں وزیر اور سول سوسائٹی کی سرگرم کارکن رہی ہیں۔بڑے اور بے باک فیصلوں اور اصلاحات کے حوالے سے شہرت رکھنے والی سابق پاکستانی وزیر ڈاکٹر ثانیہ نشتر ڈبلیو ایچ او کی وزارت کیلئے طاقتور امیداواروں کی فہرست میں بھی شامل تھیں۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی سربراہی کیلئے چھ امیدواروں کو چنا گیا تھا، تمام امیدوار اپنے اپنے شعبوں میں ماہر سمجھے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…