بڑے اسلامی ملک میں داڑھی رکھنے پر سینکڑوں گرفتار 13ہزار کی داڑھیاں زبردستی مونڈھ دی گئیں

13  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تاجکستان میں دو اداکاروں کو عارضی طور پر داڑھی رکھنے کی اجازت دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ہمسایہ ملک تاجکستان میں دوسٹیج اداکاروں کو عارضی طور پر حکام

نے داڑھی رکھنے کی اجازت دیدی ہے۔ واضح رہے کہ تاجکستان میں مردوں کے داڑھی رکھنے پر پابندی عائد ہے اور ایک مہم کے تحت ملک کے صرف ایک حصے میں داڑھی رکھنے پر سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 13ہزار سے زیادہ مردوں کی زبردستی داڑھیاں منڈوائی گئی ہیں۔ تاجک حکام کاکہنا ہے کہ یہ اقدام افغانستان سے ممکنہ طور پر انتہاپسندی کی ملک میں آمد روکنے کیلئے کیا گیا ہے ۔ جبکہ مردوں کی داڑھی پر پابندی اس حکومتی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد ’ تاجک معاشرے سے متضاد رجحانات‘ کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ خوشنود دادو اور فرخ ویٹاؤ نامی سٹیج اداکاروں کو بھی پولیس نے تاجکستان کے شہر کونی بودم میں داڑھی کی وجہ سے مشتبہ سمجھ کر گرفتار کر لیا تھا جس پر انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ اداکار ہیں اور انھوں نے اپنے کردار کی مناسبت سے داڑھی رکھی ہوئی ہے تو پولیس کی جانب سے انھوں عوامی مقامات پر داڑھی سمیت گھومنے کا اجازت نامہ جاری کیا گیا۔ داڑھی رکھنے کا اجازت نامہ ملنے پر اداکار فرخ ویٹاؤ کا کہنا تھا کہ ’اب ہم شہر میں داڑھی سمیت آزادی سے پھر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…