’’سب کچھ بند‘بس بہت ہو گیا‘‘ ترک صدر طیب اردوان کاامریکہ کو کھرا جواب

11  اکتوبر‬‮  2017

انقرہ(آئی این پی ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں امریکی سفیرجان باس کو امریکا کا نمائندہ تسلیم کرنے سے انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پالیسیوں کو بہت دیکھ لیا ہےلیکن اب ہم انقرہ میں امریکی سفیر کے استقبال کے لیے تیار نہیں ۔ ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ نہ وہ اور نہ ہی ان کی

حکومت انقرہ میں تعینات امریکی سفیر کو تسلیم کرتی ہے،حال ہی میں امریکا نے ترک باشندوں کے لیے غیرامیگریشن (کسی قسم کا کاروباری اور سیاحتی) ویزہ نہ دینے کا اعلان کیا تھاجس کے بعد دونوں ممالک میں محاذ آرائی اور لفظی گولہ باری عروج پر دیکھی گئی۔اس موقع پر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں امریکی سفیر جان باس کو اپنے ملک کی نمائندگی سے الگ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میرے وزرا اب انہیں اپنے ملک کا نمائندہ تصور نہیں کرتے۔ترک صدر نے کہا کہ اگر ویزوں کا اجرا رو ک دینے کا فیصلہ امریکی سفیر کا ہے تو ان پر لازم ہے کہ وہ اپنے منصب کو چھوڑ دیں اور ہم انقرہ میں امریکی سفیر کے استقبال کے لیے تیار نہیں جب کہ ترکی کے اعلی حکام بھی ان کے ساتھ ملاقاتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ امریکا کے ساتھ ویزوں کی معطلی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ اس بحران کو ہم نے جنم نہیں دیا، اس کا ذمے دار امریکا ہے۔رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کو ہوا دے رہا ہے اور امریکی سفارت خانوں میں اپنے ایجنٹس کو گھسنے کی اجازت دے رکھی ہے، یہاں ان کا اشارہ ایک امریکی سفارتی عملے کی جانب تھا جسے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت میں مدد کے الزام میں گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…