پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کرنے کی دھمکی دینے کے بعد بھارتی فضائیہ کا بڑا نقصان، ہیلی کاپٹر تباہ، 7 ہلاک!!

6  اکتوبر‬‮  2017

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی ائر فورس کا ہیلی کاپٹرچینی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7اہلکار ہلاک ہوگئے۔جمعہ کوبھارتی میڈیا کے مطابق دفاعی ترجمان سونیت نیوتن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست اروناچل پردیش میں ائرفورس کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران چینی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس میں پائلٹ سمیت 7اہلکار سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ چینی

سرحد سے متصل ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد امدادی اداروں نے فوری طور پر آپریشن کیا تمام لاشیں نکال لی گئیں۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکیبھارتی ائرفورس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ جون 2013 میں بھی ریاست اتراکھنڈ میں بھارتی ائر فورس کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل بھارتی ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوانے گیدڑ بھبھکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ انڈین ایئر فورس پاکستان میں نیوکلیئراثاثوں اور دیگر ٹارگٹ کو تلاش کرنے اورحملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ایک نیوزکانفرنس میں پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے تحفظ پر عالمی تحفظات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ضروری ہوا تو بھارتی ایئرفورس اسلام آباد کو اس کے جوہری ہتھیاروں سے غیر مسلح کردے گی۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فضائیہ ملک کو درپیش سیکورٹی چیلنج اورکسی بھی جارحیت کوانتہائی مختصر نوٹس پر ناکام بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔نہوں نے کہا کہ انڈین ایئر فورس اپنے دیگر دو سسٹر سروسز کے ساتھ شارٹ نوٹس پر لڑنے کے لئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ ماہ کہاتھاکہ پاکستان نے بھارتی فوج کے ’کولڈا سٹار ٹ‘ ڈاکٹرائن کے مقابلے میں شارٹ رینج جوہری ہتھیارتیار کئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…