بھارتی فوج کی افغانستان روانگی،امریکہ کی درخواست پر بھارت کا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا

26  ستمبر‬‮  2017

نئی دہلی (این این آئی)بھارت نے امریکا پر واضح کیا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنی فوج نہیں بھیجے گا۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے بھارتی ہم منصب نرمالا ستھارامان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بھارت کی جانب سے دہشتگردی اور خاص طور پر پاکستان پر الزام تراشی پر زور دیا گیا جب کہ امریکی وزیر دفاع افغانستان میں بھارت کے کردار پر بات کرتے رہے۔بھارتی وزیر دفاع نرمالا ستھارامان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے  کہ بھارت افغانستان میں اپنی فوج نہیں بھیجے گا

تاہم جنگ سے متاثرہ ملک کی ترقی کے لئے کردار جاری رکھے گا۔امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغانستان کے استحکام کے لئے بھارت کے کردار کے معترف ہیں، امریکا اور بھارت کے درمیان اربوں ڈالر کی تجارت ہورہی ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ بھارت افغانستان میں امریکا کی مزید مدد کرے۔جیمز میٹس نے ایسے موقع پر بھارت کا دورہ کیا کہ جب حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے بھارت کو بڑا کردار ادا کرنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…