’’دائود ابراہیم کی بھارت میں دوبارہ دبنگ انٹری‘‘ کس سے رابطے کر لئے؟ہر طرف سراسیمگی پھیل گئی

22  ستمبر‬‮  2017

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)مہاراشٹرا نونرمن سینا کے چیف راج ٹھاکرے نے دعویٰ کیا ہے کہ دائودابراہیم بھارت واپسی کیلئے بھارتی سرکارسے رابطے میں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا نونرمن سینا کے چیف راج ٹھاکرے کا کہناتھا مودی سرکاردائود ابراہیم سے بات چیت کررہی ہے،دائودابراہیم بھارت واپس آنا چاہتے ہیں،

اور مرکزی حکومت کیساتھ سیٹلمنٹ کی کوشش کررہے ہیں۔لیکن بھارتی سرکاراس کا کریڈٹ خود لیتے ہوئے دائودابراہیم کی واپسی کو اپنی کامیابی کے طورپرپیش کریگی، واضح رہے کہ دائود ابراہیم کی بھارت واپسی کی خبروں نے انڈرورلڈ میں سراسیمگی پھیلا دی ہے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی نژاد داؤد ابراہیم کی40 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی جائیداد برطانیہ میں ضبط کر نے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کے شہر واروک شائر سٹی میں دائود ابرا ہیم کے ایک ہوٹل کے علاوہ، مڈلینڈز کے علاقے میں ان کے ملکیتی رہائشی کمپلیکسز کو ضبط کر لیا گیا ہے جن کی مالیت تقریباً 40 ہزار کروڑ روپے بنتی ہےتفصیلات کے مطابق بھارت کو انتہائی مطلوب شخصیت داود ابراہیم کی برطانیہ میں موجود چالیس ہزار کروڑ کی جائیداد ضبط کر لی گئی ہے، ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے یہ دعوی کیا ہے کہ برطانیہ کے شہر وارک شائر سٹی میں داود ابراہیم کے ایک ہوٹل کے علاوہ مڈلینڈ کے علاقے میں ان کے ملکیتی رہائشی کمپکسیز کو بھی حکومت نے اپنی تحویل لے لیا جس کی مالیت تقریبا چالیس کروڑ روپے بنتی ہے۔یاد رہے بھارت عرصے سے دعوی کرتا آرہا کہ داود ابراہیم پاکستان ایجنسییوں کے پاس ہیں لیکن پاکستانی حکومت نے بھارتی دعوے کو مسترد کر دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…