سعودی عرب کا آڈیو اور وڈیو کالنگ ایپلی کیشنز پر سے پابندی ختم کرنے کا اعلان

20  ستمبر‬‮  2017

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ بدھ سے مملکت میں تمام صارفین آڈیو اور وڈیو کالز کی انٹرنیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال کر سکیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتھارٹی نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ صارف کی ضرورت اور عالمی رجحانات کے شانہ بشانہ رہنے کے واسطے ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی انٹرنیٹ کے ذریعے کالنگ ایپلی کیشنوں پر سے پابندی

ہٹانے کا اعلان کر رہی ہے۔سعودی ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے سرکاری ترجمان عادل ابو حمید کے مطابق اس سلسلے میں صارفین کی جانب سے استعمال کی جانے والی تمام کالنگ ایپلی کیشنز دستیاب ہوں گی جن میں فیس ٹائم ، اسنیپ شاٹ ، اسکائپ ، لائن ، ٹیلی گرام ، ٹینگو اور واٹس ایپ شامل ہیں۔ابو حمید نے باور کرایا کہ یہ فیصلہ ٹیلی کمیونی کیشن اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے سیکٹروں میں جدید رجحانات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے کیا

گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مملکت میں ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی تمام صارفین کو اعلی ترین خدمات پیش کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…