سعودی عرب سمیت تیل پیداکرنیوالے ممالک کی موجیں، قیمتوں میں دھماکہ خیز اضافہ

18  ستمبر‬‮  2017

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں توانائی انفارمیشن ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے بیس سال کے دوران دنیا بھر میں تیل کی کھپت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔2040 تک تیل کی طلب اور کھپت میں اضافے کے نتیجے میں مشرق وسطی کے ممالک کو تیل کی پیداوار میں بھی اضافہ کرنا ہوگا جبکہ قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت پٹرولیم کے زیرانتظام انرجی انفارمیشن ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2040 تک دنیا بھر میں تیل کی کھپت میں 26 فی صد اضافے کا امکان موجود ہے۔ایشیا اور افریقا کے ممالک میں تیل کی طلب میں 41 فی صد تک اضافہ متوقع ہے۔ ایشیائی اور افریقی ممالک میں اقتصادی شرح نمو میں اضافے کے باعث تیل کی طلب بڑھ جائے گی۔امریکی توانائی ایجنسی کی رپورٹ حالیہ برسوں کے دوران سامنے آنے والے اعدادو شمار سے کافی حد تک قریب ہے۔ماضی قریب میں سامنے آنے والی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ایشیا میں بھارت اور چین نے بڑے پیمانے پر پٹرولیم مصنوعات کا استعمال کیا جس کے باعث 2000 کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالربیرل تک جا پہنچی تھی۔امریکی توانائی انفارمیشن ایجنسی کی رپورٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تین منظرنامے بیان کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئند دو عشروں میں عالمی شرح نمو میں درمیانے درجے کا اضافہ ہوا تو تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر یا اس سے کچھ اوپر جا سکتی ہے۔اگر ڈالر افراط زر کا شکار ہوا یا اس کی قدر میں کمی ہوئی تو فی بیرل تیل کی قیمت 130 ڈالر تک جاسکتی ہے۔دوسرے منظر نامہ کے مطابق تیل کی پیداوار اور کھپت کے ساتھ عالمی منڈی میں اس کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری رہا تو موجودہ قیمت میں چار گنا اضافہ یعنی فی بیرل تیل 225 ڈالر تک جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آنے والے برسوں میں تیل کی طلب میں اضافے کے باعث مشرق وسطی کے تیل پیدا کرنے والے ممالک کے تیل کی پیداوار بڑھ سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…