مصرمیں داعش سے تعلق کے جْرم میں سات افراد کو سزائے موت کا حکم

17  ستمبر‬‮  2017

قاہرہ (این این آئی)مصر کی ایک عدالت نے سات افراد کو پڑوسی ملک لیبیا میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش سے تعلق اور قبطی عیسائیوں کے قتل کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت نے سنائے گئے سزائے موت کے اس فیصلے کو منظوری کے لیے مفتیِ اعظم کے پاس بھیج دیا ہے ۔واضح رہے کہ مصری عدالتوں کے سزائے موت کے احکامات کو حتمی منظوری کے

لیے مفتیِ اعظم کے پاس بھیجا جاتا ہے لیکن عدالت ان کی رائے عمل درآمد کی پابندی نہیں ہوتی ہے۔عدالت نے اس کیس میں حتمی فیصلہ سنانے کے لیے 25 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے اور مجرم قرار دیے گئے افراد اپنی سزاؤں کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔اس مقدمے میں اکیس اور مشتبہ افراد بھی ماخوذ ہیں۔سزائے موت پانے والے مجرموں پر لیبیا میں داعش کی شاخ سے وابستہ گروپ سے روابط ، ممنوعہ ہتھیار رکھنے ، لوگوں کو تشدد پر اکسانے اور لیبیا میں 2015ء میں اکیس مصری قبطی عیسائیوں کو بے دردی سے قتل کرنے کے واقعے میں ملوث ہونے کے الزامات میں فرد جرم عاید کی گئی تھی۔داعش کے مشتبہ نقاب پوشوں نے ان قبطی عیسائیوں کو ذبح کر دیا تھا اور ان کی تصاویر انٹرنیٹ پر جاری کردی تھیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…