علی بابا کے چیف ایگزیکٹو کا کمپنی کی سالگرہ پر ملازمین کو سرپرائز

14  ستمبر‬‮  2017

نیویارک(این این آئی)دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں شامل ای کامرس کمپنی علی بابا کے چیف ایگزیکٹو جیک ما نے اپنی کمپنی کی18ویں سالگرہ کے موقع پر ملازمین کو شاندار سرپرائز دے کر حیران کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق علی بابا کمپنی کی 18ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے آئے تقریبا40ہزار سے زائد ملازمین نے شرکت کی۔اس موقع پر جیک ما نے اپنے

ملازمین کو سر پرائز دینے کا انوکھا انداز اپنایا اور آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کا روپ دھار کر ایسے شاندار انداز سے انٹری دی کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔جیک ما نے اپنی پرفارمنس کے دوران شروع میں ماسک پہن رکھا تھا اس لیے اسٹیڈیم میں موجود 40 ہزار افراد کو معلوم نہیں تھا کہ یہ پرفارمر کون ہے مگر جب انہوں نے نقاب اتار تو وہ لوگ دنگ رہ گئے اور تالیاں بجانے لگے۔بعد ازاں جیک ما نے اسٹیج پر کافی دیر تک لائیو پرفارمنس دی اور آخر میں موٹرسائیکل پر سوار ہوئے اور واپس چلے گئے۔واضح رہے علی بابا اس وقت دنیا کی چند بڑی ای کامرس کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے گزشتہ سال نومبر میں چین کے سنگلز ڈے شاپنگ ایونٹ میں صرف 15 گھنٹے میں 14 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کی اشیاء فروخت کی تھی جبکہ یورپ و امریکا میں بلیک فرائیڈے پر مجموعی خریداری 4 اعشاریہ 45ارب ڈالرز کی ہوئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…