ایران ، شام میں برقی نظام بحال اور نئے بجلی گھر تعمیر کرے گا

13  ستمبر‬‮  2017

دمشق /تہران (آئی این پی )ایران ، شام میں برقی نظام بحال اور نئے بجلی گھر تعمیر کرے گا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق شام کی حکومت نے ایران کی ایک کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت وہ جنگ سے تباہ حال شہر حلب کے لیے گیس سے چلنے والے پانچ بجلی گھر فراہم کرے گی۔اس معاہدے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایران مستقبل میں شام کی تعمیر نو اور بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔شام کے

سرکاری خبررساں ادارے ثنا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ شام کے بجلی کے وزیر زہیر خربوطلی کے تہران کے دورے کے موقع طے پانے والے وسیع تر اتفاق رائے کے نتیجے میں طے پایا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی کمپنیوں کو شام میں بجلی کے نظام کی بحالی اور انفراسٹرکچر کے ٹھیکے دیے جائیں گے۔حلب کا ٹھیکہ ایک ایرانی کمپنی مبنا کو دیا گیا ہے جس کی مالیت 13 کروڑ یورو کے لگ بھگ ہے۔بجلی کے وزیر خربوطلی نے ایران کے وزیر توانائی ستار محمودی کے ساتھ ایک یاداشت پر بھی دستخط کیے ہیں جس میں ساحلی صوبے لاذقیہ کے لیے 540 میگا واٹس کے بجلی گھر فراہم کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔یاداشت میں کہا گیا ہے کہ ایران دیرالزور اور حمص کے بجلی گھروں کو بحال اور شمسی اور ونڈ پاور کے نئے بجلی گھر نصب کرے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…