تارکین وطن بچوں کی ملک بدری،ٹرمپ کے خلاف چار ریاستیں عدالت پہنچ گئیں

12  ستمبر‬‮  2017

واشنگٹن(این این آئی)کیلی فورنیا اور تین دوسری ریاستوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جس میں ڈی اے سی اے نامی پروگرام کو ، جو خواب دیکھنے والوں کے پروگرام کے طور پر جانا جاتا ہے، ختم کر دیا گیا ہے۔سابق صدر براک اوباما نے یہ پروگرام ان نوجوانوں کے تحفظ کے لیے شروع کیا تھا جو بچپن میں اپنے والدین کے ساتھ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے تھے۔امریکی ٹی

وی کے مطابق کیلی فورنیا کے اٹارنی جنرل ایکسوائر بیسرا نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے اس اقدام سے بچوں کے طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے قانونی تحفظ سے محروم ہو گئے ہیں ۔ورک پرمٹ نہ ملنے سے ان کے لیے اقتصادی مسائل پیدا ہوں گے۔ کیلی فورنیا آبادی کے لحاظ سے امریکہ کی سب سے گنجان آباد ریاست ہے جو اپنی معیشت کے لیے زیادہ تر غیر ملکی مزوروں پر انحصار کرتی ہے۔کیلی فورنیا کے اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ڈی اے سی اے پروگرام کی منسوخی سے ان کی ریاست کے لیے مسائل کھڑے ہو گئے ۔وفاقی عدالت میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف دائر کی جانے والی اپیل میں منی سوٹا، میری لینڈ اور مین ریاستیں بھی شامل ہو گئیں۔پچھلے ہفتے 16 دوسری ریاستوں کے اٹارنی جنرلوں نے برکلین فیڈرل کورٹ میں ایک الگ اپیل دائر کی تھی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ کے فیصلے سے اس قانونی تحفظ کی خلاف ورزی ہوئی ہے جو ڈی اے سی اے پروگرام سے وابستہ نوجوانوں کو حاصل تھا۔اپیل میں کہا گیا تھا کہ پروگرام سے منسلک نوجوان اب ورک پرمٹ نہ ملنے سے روزگار سے محروم ہو جائیں گے جس کے بعد ان کی رسائی صحت کی انشورنس تک بھی ختم ہو جائے گی جو انہیں ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی کی جانب سے مہیا ہوتی ہے۔ اس صورت حال میں ان کے علاج اور طبی دیکھ بھال کے اخراجات کا بوجھ ریاست کے کندھوں پر آن پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…