برمی مسلمانوں پر مظالم کا دنیا صرف تماشا دیکھ رہی ہے، ترک خاتون اول

8  ستمبر‬‮  2017

بڈھاکا(آن لائن)ترک خاتون اول ایمن اردوان سیاسی عمائدین اور ترک امدادی اداروں کے سربراہوں کے ساتھ جمعرات کی صبح بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا پہنچیں۔ انہوں نے ڈھاکا سے کاکسس بازار کا رخ کیا، جہاں برما (میانمار) سے ا?ئے ہوئے ستم رسیدہ روہنگیا مسلمانوں کے کٹو پالونگ کیمپ میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ وفد کے بعد اکیلے بنگلا دیش پہنچنے والے تک وزیر خارجہ کاؤ سوغلو بھی ہناہ گزین کیمپ پہنچے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمن اردوان نے کہا کہ یہ بات انتہائی ناقابل یقین،

حیرت انگیز اور افسوسناک ہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا کے اس دور میں بھی میانمار کی حکومت ایک شرمناک انسانی المیے کو پروان چڑھا رہی ہے اور عالمی برادری بے حسی کے ساتھ صرف تماشا دیکھ رہی ہے۔ روہنگیائی مسلمانوں پر میانمار کی حکومت جو مظالم ڈھا رہی ہے انہیں دیکھ کر ایسا کوئی بھی انسان لاتعلق نہیں رکھتا جس کے سینے میں درد مند دل ہو۔ترک خاتون اول نے کہا کہ روہنگیائی مسلمانوں کی مدد کے لیے ترکی سے جو بھی بن پڑا وہ کرے گا اور اس معاملے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی اٹھائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ روہنگیائی مسلمانوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔ عورتوں اور بچوں کو انسانیت سوز مظالم کا سامنا ہے۔ ہم یہ کہتے ہوئے نظر نہیں چرا سکتے کہ یہ ہمارا مسئلہ نہیں۔ ایمن اردوان کے ساتھ آنے والے وفد میں ان کا سب سے چھوٹا بیٹا بلال، خاندانی و معاشرتی امور کی وزیر فاطمہ بتول ساین کایا، حکمراں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی استنبول کے نائب سربراہ راوزا کاواشیکان اور دیگر شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…