شمالی کوریاکا امریکا کیلئےایسا تحفہ کہ جسے دیکھ کر ٹرمپ کے اوسان خطا ہو گئے

6  ستمبر‬‮  2017

سیئول(این این آئی)اقوام متحدہ میں شمالی کورین مندوب نے حالیہ میزائل تجربے کو امریکا کیلئے تحفہ قرار دیتے ہوئے مزید میزائل تجربوں کی دھمکی دے ڈالی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جینوا میں اقوام متحدہ کے انسداداسلحہ اجلاس میں شمالی کورین مندوب ہان تائی

سونگ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کاحالیہ میزائل تجربہ ملکی دفاع میں کیا گیا، شمالی کوریا کاحالیہ میزائل تجربہ امریکا کیلئے تحفہ ہے۔امریکا شمالی کوریا پردباو بڑھاتارہا تواسے مزید تحفے ملیں گے،شمالی کوریا نے دودن قبل چھٹا بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے۔جس کے بعد سے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب اقوامِ متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان جنگ کی “بھیک مانگ رہے ہیں” لیکن انہیں پتا ہونا چاہے کہ امریکہ کا صبر جواب دے رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کودیئے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ کم جنگ ان کی جانب سے میزائلوں کا بے دریغ استعمال اور جوہری حملے کی دھمکیاں ظاہر کرتی ہیں کہ وہ کسی بھی طرح جنگ شروع کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پہلے بھی کبھی جنگ کا خواہش مند نہیں رہا اور نہ اب جنگ چاہتا ہے لیکن ان کے بقول امریکہ اس طرح کا رویہ مستقل برداشت نہیں کرسکتا۔نکی ہیلی نے خبردار کیا کہ امریکہ ہر صورت اپنا، اپنی سرزمین اور اپنے اتحادیوں کا دفاع کرے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…