اسلام بدھ مت کیلئے خطرہ، مسلمانوں کے ساتھ کبھی امن قائم نہیں ہو سکتا۔۔ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوثبدھ بھکشوئوں کے اہم رہنما کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا

5  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلمان ہمارے لئے سب سے بڑا خطرہ، ان کے ساتھ کبھی امن قائم نہیں ہو سکتا،امن کے داعی ہونے کے دعویدار روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث بدھ بھکشو ئوں کے اہم رہنما کا اصل چہرہ سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق رخائن میں

روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث بدھ بھکشوئوں کے اہم رہنما نے کہا ہے کہ اسلام بدھ ثقافت کیلئے خطرہ ہے۔ مسلمان جانوروں کا شکار کر کے انہیں کھانے کے طور پر استعمال کرتے ہیں ، یہی نہیں تمام مسلمان پانی میں موجود مچھلیوں کو بھی اپنی خوراک بناتے ہیں اور قدرتی وسائل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ریاست میں امن کا قیام مسلمانوں پر منحصر ہے۔ن بدھ مت اور بدھ مت کی ثقافت کو ختم کر نا چاہتے ہیں، بدھ مت کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے مسلمان جان بوجھ کر میانمار کو ایک مسلم ریاست کے طور پر سامنے لانا چاہتے ہیں اور زبردستی اسلامی قوانین کا نفاذ کر رہے ہیں۔اگر مسلمان یہ سب نہ کریں تو ہم پُر امن طریقے سے رہ سکتے ہیں۔ بدھ بھکشو کا مزید کہنا تھا کہ بے شک مسلمان کم تعداد میں موجود ہیں لیکن اس مذہب کی اقلیت نے بھی بدھ مت کے پیروکاروں کو مشکل میں ڈال رکھا ہے اور مسلمان اور بدھ مت کے پیروکار کبھی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔اس کا کہنا تھا کہ اگر ہر مذہب ہی دوستانہ اور اچھا ہو گا تو پھر بد امنی کی کوئی وجہ نہیں رہے گی برمی مسلمان پر منحصر ہے کہ وہ امن چاہتے ہیں یا قتل عام۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…