چین میں دنیا کی سب سے تیز رفتار ترین ٹرین ٹرین کتنے ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی؟

1  ستمبر‬‮  2017

بیجنگ (آئی این پی ) چین نے ایک ایسی ٹرین کی تیاری کا اعلان کیا ہے جو ڈھائی ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکے گی۔چین کی چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن(سی اے ایس سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسی ٹرینوں کی تیاری کی منصوبہ بندی کررہی ہے

جو کہ ڈھائی ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکیں گی۔یہ ٹرین اتنی تیز رفتار ہوگی کہ کراچی سے لاہور جتنا فاصلہ 786 میل سے زائد صرف 31 منٹ میں طے کرسکے گی۔چینی کارپوریشن کے مطابق سائنسدان مستقبل کی سپرفاسٹ ٹرینوں کی تیاری کا جائزہ لے رہے ہیں جو کہ ‘زمین پر اڑ’ سکیں گی۔یہ چینی کارپوریشن پہلے ہی چین کے لیے سیٹلائیٹس، راکٹ اور میزائل وغیرہ تیار کررہی ہے۔واضح رہے کہ اس وقت تیز ترین ٹرینوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک چین میں موجود ہے اور گزشتہ دنوں ہی اس نے تیز ترین ٹرین (248 میل فی گھنٹہ کی رفتار کی سروس 21 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔سی اے ایس سی حکام کا کہنا تھا کہ وہ ڈھائی ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرینوں کی تیاری کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر 20 سے زائد تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ہوسکتا ہے یہ ‘فلائنگ ٹرین’ جلد حقیقت کا روپ دھار لے، مگر چینی سائنسدان اس سے پہلے 600 میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے دوڑنے والی ٹرین کے منصوبے کا اعلان کرچکے ہیں۔چین میں اب تک تیز ترین ٹرینوں کے لیے 20 ہزار کلومیٹر سے زائد ٹریک بچھایا جاچکا ہے اور 2020 تک اس میں مزید 10 ہزار کلومیٹر کے اضافے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چین نے ان ٹرینوں کے لیے 360 ارب ڈالرز کا خرچہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…