’’امریکہ باز نہ آیا‘‘ پاکستان کو دھمکیوں کے بعد چین اور روس پر کیاپابندی عائد کر دیا؟حیران کن رپورٹ

24  اگست‬‮  2017

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے چین اور روس کی 16 کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنیاں شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل منصوبوں میں براہ راست تعاون فراہم کرنے میں ملوث پائی گئی ہیں۔چین نے امریکی پابندیوں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے

کہ امریکی فیصلہ دو طرفہ تجارتی و فوجی تعاون پر مبنی تعلقات پر گہرا منفی اثر ڈالے گا چین سلامتی کونسل کے فریم ورک کے باہر لگائی گئی پابندیوں کو نہیں مانتا کوئی ملک چینی اداروں اور افراد پر اپنے قوانین کے مطابق پابندی لگانے کا اہل نہیں ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق واشنگٹن میں امریکی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل منصوبوں میں براہ راست تعاون فراہم کرنے میں ملوث پائی گئی ہیں۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات کسی بھی طرح قابل قبول نہیں کہ چین اور روس کا کوئی بھی کاروباری ادارہ یا کوئی بھی فرد نجی سطح پر کم یونگ آن کی مدد کرے تاکہ وہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بنا یا خرید سکیں۔چین کے معروف روز نامہ گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہووا چھن اینگ نے چین کے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکا کی جانب سے روس اور چین کی 16 کمپنیوں پر مبینہ طور پر عائد پابندیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے 10 کمپنیوں اور 6 افراد پر شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے پروگراموں کو مبینہ طور پر سہولت دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ایسے اقدامات امریکا کو تنہا کر دیں گے۔ چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں دو طرفہ تجارت پر منفی اثرڈالیں گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…