بھارتی وزیراعظم نریندر مودی لاپتہ عدالت میں اشتہارات لگ گئے!!

21  اگست‬‮  2017

ممبئی(آئی این پی ) وارانسی کی عدالت میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی تلاش گمشدگی کے پوسٹرز لگ گئے، اگر مودی جلد حلقے میں نہ آئے تو گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرا دی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں نامعلوم افراد نے ضلعی عدالت کے احاطے میں نریندرا مودی کی تلاش کے لئے اشتہارات لگا دیے، بڑی تعداد میں چسپاں کیے گئے اشتہارات میں مودی کی تصاویر اور ہندی زبان میں دلچسپ عبارت درج ہے۔ اشتہارات میں لکھا کہ تلاش گمشدگی برائے لاپتہ ممبر پارلیمنٹ مودی جی جانے وہ کون سا دیش ہے

جہاں تم چلے گئے ۔ اشتہارات میں یہ بھی بتایا گیا ہے مودی جی کو تلاش کون کر رہا ہے۔ ایسا کرنے والوں نے خود کو لاچار اور بے بس عوام لکھا ہے۔ مودی جی تک یہ پیغام بھی پہنچایا گیا ہے کہ اگر وہ جلد ہی حلقے میں نہ آئے تو گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرا دی جائے گی۔بھارتی وزیراعظم سے متعلق ایسے اشتہارات پر پولیس حرکت میں آ گئی اور نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق معاملے سے متعلق جب مودی کے پارلیمانی دفتر سے رابطہ کیا گیا تو انچارج شیوشرن پاٹھک نے کہا کہ فی الحال ان اشتہارات سے متعلق کوئی رائے نہیں دی جا سکتی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…