نئی دہلی، بیجنگ سرحدی کشیدگی ، بھارت کی تینوں مسلح افواج کے کمانڈروں کا فوجیوں کو چوکنا رہنے کا حکم

19  اگست‬‮  2017

نئی دہلی (آئی این پی) نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر بھارت کی تینوں مسلح افواج کے کمانڈروں نے چین کے ساتھ ملنے والی سرحدوں کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی فوجوں کو چوکنا رہنے کا حکم دیدیا۔چین کیساتھ سرحدی کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر بھارت کی تینوں مسلح افواج کے

کمانڈروں نے اپنے اجلاس میں چین کے ساتھ ملنے والی سرحدوں کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی افواج کے کمانڈروں کے اجلاس میںچین کے ساتھ مشترکہ سرحدوں پر فوجوں کی آمادگی اور ان کے چوکنا رہنے پر زوردیا ۔ڈوکلام میں بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد ہندوستان کی تینوں مسلح افواج کے کمانڈروں کا یہ پہلا اجلاس ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق کہ چینی فوجیوں نے گذشتہ ہفتے لداخ میں دراندازی کرکے ہندوستانی فوجیوں پر حملہ کیا جس کے بعد دونوں ملکوں کے فوجیوں نے ایک دوسرے پر پتھرا شروع کردیا جس میں دونوں ملکوں کے متعدد فوجی زخمی ہوئے۔لداخ میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان یہ تصادم ایک ایسے وقت ہوا ہے جب سکم ۔ڈوکلام سیکٹر میں پہلے سے ہی دونوں ملکوں کی فوجیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…