’’افواہیں، غلط فہمیاں دم توڑ گئیں‘‘ سعودی عرب اور قطر نے ایک دوسرے کیلئے باہیں پھیلا دیں

19  اگست‬‮  2017

دوحہ (این این آئی)قطر نے سعودی عرب کی جانب سے کئی ہفتوں سے بند سرحد کو عازمین حج کے لیے کھولنے والے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔یورپی ملک سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں پریس کانفرنس کے دوران قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن التھانی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قطر میں

رہنے والے یا قطر سے آنے والے عازمین کو حج کرنے سے روکنے کا فیصلہ سیاسی تھا، تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ اب عازمین حج کو اجازت دینا بھی ایک سیاسی فیصلہ ہے، مگر یہ دوسری سوچ سے کیا گیا فیصلہ ہے۔قطر کے وزیر خارجہ نے سعودی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہمارے لیے دوسرے درجے کی راہ اختیار کی گئی، تاہم اب ہمارے شہری حج کے فرائض ادا کر سکیں گے۔محمد بن عبدالرحمٰن نے کہا کہ ہمارا اب بھی یہ مطالبہ ہے کہ حج کے معاملے کو سیاست سے دور رکھا جائے، مذہبی معاملات کو سیاسی مسائل سے نہ ملایا جائے۔خیال رہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 17 اگست کو قطر سے منسلک سلوا سرحد کوعازمین حج کے لیے کھولنے کا حکم دیا تھا۔دریں اثناقطر کے حکمراں شاہی خاندان کے ایک اہم رہ نما نے سعودی عرب کے ولی عہد سے ملاقات کے بعد گذشتہ روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی۔عرب ٹی وی کے مطابق قطری شاہی خاندان کے اہم رہ نما الشیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن جاسم آل ثانی نے مراکش کے سیاحتی مقام طنجہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔خیال رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز ان دنوں تعطیلات گذارنے طنجہ میں موجود ہیں مگر وہ وہاں پر بھی ملکی، علاقائی اور عالمی امور پر

گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔قطری شاہی خاندان کے اہم رکن کی شاہ سلمان سے ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔ قبل ازیں انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز آل سعود سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد ولی عہد نے شاہ سلمان سے قطر کے عازمین حج کے لیے مفت سہولیات فراہم کرنے کی سفارش کی تھی۔طنجہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطری حکمراں خاندان کے

رہ نما الشیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن جاسم آل ثانی کا استقبال کیا۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سعودی اور قطری اقوام کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔خادم الحرمین الشریفین نے یقین دلایا کہ سعودی حکومت قطرہی عازمین حج کو بیت اللہ کی زیارت ، فریضہ حج کی ادائی اور مناسک کی ادائیگی میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

اس موقع پر قطری رہ نما الشیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن جاسم آل ثانی نے ولی عہد کی سفارش پر قطری عازمین حج کو مفت حج کرانے کے اعلان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے قطری عازمین حج کے لیے زمینی، فضائی اور بحری راستے کھولنا سعودی حکومت کی بڑے پن کی علامت ہے۔خیال رہے کہ الشیخ عبداللہ بن علی آل جاسم ان دونوں

قطر اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان مفاہمانہ کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔مبصرین کا خیال ہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے قطری خاندان کے رہ نما کا شاندار استقبال اس بات کاغماز ہے کہ سعودی حکومت قطر کے ساتھ بحران حل کرنے میں لچک دکھانے کے لیے تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…