’’بھارت نے مسلمانوں کو اپنے ملک سےنکالنے کا فیصلہ کر لیا‘‘

18  اگست‬‮  2017

نئی دہلی (آئی این پی ) انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر نہ کرے، بھارت کاروہنگیا مسلمانوں کو نکالنے کا فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دسیوں

ہزار پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کو ملک سے نکال دینے پر مبنیبھارتی حکومت کے فیصلے کے بعد جنوبی ایشیا میں ہیومن رائٹس واچ کے دفتر نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرے اور روہنگیا پناہ گزینوں کو اپنے ملک سے نہ نکالے۔بھارتی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ نئی دہلی، بنگلہ دیش اور میانمار کی حکومتوں سے رابطے میں ہے تاکہ بھارت سے چالیس ہزار روہنگیا مسلمانوں کو باہر نکالنیکا راستہ ہموار کرے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی حکومتبھارت کے اس فیصلے کو بین الاقوامی قوانین کے منافی بتایاہے۔انتہا پسند بودھسٹوں اور میانمار کی سیکورٹی فورس کے حملوں سے بچ کر میانمار کے دسیوں ہزار روہنگیا مسلمانوں نے بھارت میں پناہ لی ہے۔بھارت کی جونیئر منسٹر برائے خارجہ امور کرن رِجیجو نے گزشتہ ہفتے ملکی پارلیمان کو بتایا تھا کہ حکومت نے ملک کی تمام ریاستوں کے حکام سے کہا ہے کہ وہ روہنگیا کی شناخت کر کے انہیں ملک بدر کر دیں۔ روہنگیا میانمار سے تعلق رکھنے والا مسلم اقلیتی نسلی گروپ ہے جسے میانمار میں تشدد اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔ میانمار اس گروپ کو بنگلہ دیش کے شہری قرار دیتے ہوئے اسے ملک کی ایک اقلیت تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…