پاکستان کے بغیر افغانستان کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا،خطے میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے،یورپی یونین کا اعتراف

29  جولائی  2017

واشنگٹن (آئی این پی )یورپی یونین نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ خطے میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے، جب تک افغانستان کے معاملے پر پاکستان تعاون کرنے والا ساتھی نہیں بنتا ہمارے لئے مشکل ہوگا کہ ہم من چاہے نتائج حاصل کر سکیں۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے اور افغانستان کیلئے یورپی یونین کے وفد کے سربراہ فرانز مائیکل ملبن

نے افغانستان کی صورتحال، پاکستان کا خطے میں کردار اور طالبان کے ساتھ امن بات چیت کے ٹھوس اقدامات پر زور دیا ہے۔ملبن کا کہنا ہے کہ ہمیں افغانستان میں امن کے حصول اور طالبان کے ساتھ امن عمل کو آگے بڑھانے کے لئے زیادہ توجہ اور کوشش سیاسی حل ڈھونڈنے کے لئے کرنی چاہیئے۔انھوں نے کہا کہ یہ اتنا آسان نہیں ہوگا اور اس کے لئے مشکل فیصلے کرنے ہون گے۔ اس کے لئے، سٹریٹجک ماحول میں تبدیلی لانی ہوگیجس سے طالبان کو قائل کرنا آسان ہو کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔ حالیہ صورتحال کو میں آہستہ سے خراب ہونے والی تعطل کی صورتحال کہوں گا۔ اسے روکنا ہوگا۔خطے میں پاکستان کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے، نمائندہ خصوصی نے کہا ہے کہ پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔ اس کا اپنا نظریہ ہو سکتا ہے کہ اس کا کس قسم کا کردار ہونا چاہیئے یا اسے کیا کرنا چاہیئے۔ملبن کا مزید کہنا ہے کہ جب تک افغانستان کے معاملے پر پاکستان تعاون کرنے والا ساتھی نہیں بنتا، ہمارے لئے مشکل ہوگا کہ ہم من چاہے نتایج حاصل کر سکیں۔یورپی یونین کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ یہ طویل عرصے سے ایک چیلنج رہا ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین جو چاہتے ہیں پاکستان اس سے بلکل مختلف سوچ رکھتا ہے۔ یہاں پر ایک خلا ہے جسے پر کرنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…