’’بھارتی فوج پر حملے اورفوجیوں کی ہلاکت ‘‘ پاکستانی میڈیا پر آنیوالی خبروں پر چین کا سخت ردعمل

19  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے بھارت پر حملے اور 158بھارتی فوجیوں کی چینی حملے میں ہلاکت بارے پاکستانی میڈیا پر آنیوالی خبروں کو چین نے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پاکستانی ذرائع ابلاغ کی مذمت کی ہے۔ چینی میڈیا ذرائع نے پاکستانی میڈیا میں آنیوالی اس خبر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جعلی خبروں کو سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہئے ، چینی میڈیا کے

مطابق چین کی جانب سے چین اور بھارت کے مابین سکم کےسرحدی علاقے میں جنگی جھڑپ میں چینی افواج کی جانب سے راکٹ حملے میں 158بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی خبروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی مذمت کی ہےاور اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ یہ خبر پاکستانی نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی جانب سے نشر کی گئی تھی اور سوشل میڈیا پر بھی اسے نمایاں کر کے پیش کیا گیا تھا۔گلوبل ٹائمز نے بھی منگل کو اپنی ایک رپورٹ میں پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر آنیوالی اس خبر کوبے بنیاد اور جعلی قرار دیاہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے بڑے نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کی ویب سائٹ پر بھی ایک جعلی نیوز آرٹیکل پوسٹ کیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان گوبال بیگلے نے بھی چین بھارت سرحدی جھڑپ کی خبر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان کے بڑے نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کی ویب سائٹ پر بھی ایک جعلی نیوز آرٹیکل پوسٹ کیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان گوبال بیگلے نے بھی چین بھارت سرحدی جھڑپ کی خبر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…