امریکہ میں سورج آگ برسانے لگا،درجہ حرارت49ڈگری تک پہنچنے کا خدشہ،ناقابل یقین صورتحال

21  جون‬‮  2017

واشنگٹن (این این آئی) امریکی ریاست ایروزونا کے شہر فینکس میں حکام نے کہا ہے کہ 40 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ گرمی بہت زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق فینکس میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔یہ درجہ حرارت چند جہازوں کی پرواز کیلئے مجوزہ موزوں درجہ حرارت سے زیادہ ہے۔امریکی ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ گرمی کے عروج

کے اوقات میں سکائی ہاربر ایئر پورٹ سے اڑنے والی درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔فینکس میں مقامی میڈیا کے مطابق گرمی کے باعث چھوٹے جہاز بومبارڈیئر سی آر جے کی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں کیونکہ اس جہاز کی پرواز کے لیے مجوزہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔منسوخ کی جانے والی پروازوں نے دوپہر تین اور شام چھ بجے کے درمیان اڑنا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت زیادہ ہونے سے ہوا کی کم کثافت ہوتی ہے جس کے باعث جہاز کی اڑان متاثر ہوتی ہے۔ یعنی اڑان کیلئے جہاز کے انجن پر زیادہ زور پڑتا ہے۔گذشتہ سال انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ موسمی تبدیلی ہوائی جہازوں کی اڑان بھرنے کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ مشرق وسطیٰ اور ساؤتھ امریکہ میں چند بلند علاقوں میں پروازوں کے اوقات شام یا رات کو ہوتے ہیں جب درجہ حرارت کچھ کم ہوتا ہے تاہم بڑے جہاز جیسے کہ بوئنگ 747 اور ایئر بس کی پرواز کے لیے مجوزہ درجہ حرارت زیادہ ہے جس کے باعث فینکس میں گرمی ہونے کے باوجود ان جہازوں کے شیڈول متاثر نہیں ہوئے ۔ایریزونا ریپبلک اخبار کے مطابق 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک جہاز پرواز کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…