دنیا کا وہ ملک جہاں انسانوں کی جان بچانے کیلئے مفت ہیلی کاپٹرایمبولنس سروس استعمال کی جاتی ہے

18  جون‬‮  2017

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی میں عام آدمی کے لئے ہیلی کاپٹر ایمبولینس استعمال کیا جاتا ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق جرمنی میں جب کوئی بیمار ہوجائے تو ایمرجنسی نمبر پر کال کرنے پر اسے ہیلی کاپٹر ایمبولینس سے فوری طبی امداد دی جاتی ہے۔ہیلی کاپٹر ایمبولینس جرمنی کی بہت اچھی سروس ہے۔ بعض او قات سڑکوں پر زیادہ رش ھونے کی وجہ سے مریض کو ہسپتال ٹرانسفر کرنے میں اچھا خاصا وقت بھی لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے مریض کو ہسپتال لے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

اور مریض بروقت ٹریٹمنٹ نا ہونے کی وجہ سے جاں کی بازی ہار جاتا ہے۔یہ ای ایم ایس ہیلی کاپٹر سروس اے ڈی اے سی نامی غیرمنافع بخش آٹو موبائل کلب‘ ڈی آرایف نامی ادارہ اور وزارت داخلہ کے اشتراک سے چلائی جارہی ہے اورلگ بھگ پورے جرمنی میں ہر جگہ پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سروس کے زیادہ تر ہیلی کاپٹر دن میں استعمال ہوتے ہیں تاہم رات میں بھی سروس آپریشنل ہوتی ہے۔ہیلی ایمبولنس میں میڈیکل کا عملہ ہوتا ہے جو کہ عموماً دو افراد پر مشتمل ہوتا ہے اور پائلٹ کے علاوہ بعض مخصوص نوعیت کے ہیلی کاپٹرز میں ایک اضافی فلائٹ ٹیکنیشن بھی ہوتا ہے۔اے ڈی اے سی کے پاس 35 ہیلی کاپٹرز ہیں جبکہ ڈی آر ایف 30 ہیلی کاپٹرز کے ساتھ سروس فراہم کرتی ہے۔ وزارتِ داخلہ کے زیرانتظام 12 ریسکیو ہیلی کاپٹرز ہیں جنہیں پائلٹ پولیس مہیا کرتی ہے۔کچھ پرائیویٹ اور ملٹری ہیلی کاپٹرز اس کے علاوہ ہیں جو ضرورت پڑنے پر اس آپریشن میں مدد گار شامل ہوتے ہیں‘ اے ڈی اے سی کےپاس بیرونِ ملک منتقلی کے لیے خصوصی طیارہ بھی ہے جسے ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…