بھارتی وزارت داخلہ کا مختلف محکموں اور سیکیورٹی ایجنسیوں کوبرہان وانی کانام نہ لکھنے کی ہدایت

17  جون‬‮  2017

نئی دہلی (این این آئی) بھارت کی وزارت داخلہ نے مختلف محکموں کے افسروں اور سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایات جار ی کر دی ہیں کہ وہ تحریری رابطے کے دوران حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کا نام نہ لکھیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ نے وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر کا حوالہ دیکر لکھاہے کہ افسروں اور سیکورٹی ایجنسیوںسے کہا گیا ہے کہ وہ مستقبل میں تمام رابطوں کے دوران

برہان وانی کا نام لکھنے کے بجائے’ 8جولائی کو مارے گئے تین جنگجو ‘ لکھا کریں۔افسر نے مزید بتایا کہ محکموں کو یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ وہ سرکاری دستاویزات میں حز ب المجاہدین کا نام بھی نہ لکھیں، چاہئے وہ حق اطلاعات کے تحت دائر کی گئی درخواست کا جواب ہی کیوں نہ ہو۔ وزارت داخلہ نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بر ہان وانی کی پہلی برسی پر ہوشیار رہیں اور سخت حفاظی اقدامات کریں۔ وزارت داخلہ نے اس بات کا بھی اعتراف کیاہے کہ 8جولائی 2016کو برہان وانی کی شہادت کے بعد 88کشمیری نوجوانوں نے بندوق اٹھائی۔ اخبار نے لکھا ہے کہ وزارت داخلہ نے یہ قدم برہان وانی کی مقامی اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی شہرت کو دیکھ کر اٹھایا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…