’’کلبھوشن معاملہ عالمی عدالت انصاف میں‘‘ پاکستان کے متوقع جوابی وار نے بھارت پر لرزہ طاری کر دیا،

6  جون‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی جانب سے پاکستان کو مذاکرات کی مشروط پیش کش، مقبوضہ کشمیر میں جاری کشمیریوں کی آزادی کی مسلح تحریک کو پاکستان سے جوڑنے کی ایک اور کوشش۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان اور

بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے اس تاثر کو یکسر مسترد کر دیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کلبھوشن کے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کے بعد اب پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونیوالے شملہ معاہدہ اور لاہور ڈکلریشن میں یہ واضح طور پر لکھا ہے کہ دونوں ممالک باہمی مذاکرات سے مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں گے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک بغیر کسی تیسرے کی مداخلت کے مسئلہ حل کریں گے۔سشما سوراج کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک باہمی معاہدات کو پورا کرنے کے پابند ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان سے مذاکرات کا خواہاں ہے تاہم بات چیت اور دہشتگردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…