سعودی عرب میں’’ گائے اورکھوتی‘‘ کہنے پر بیوی کا شوہر کیخلاف مقدمہ

6  جون‬‮  2017

ریاض(آن لائن)سعودی عرب میں’’گائے اور کھوتی‘‘ کہنے پر ایک خاتون نے اپنے شوہر کیخلاف مقدمہ دائر کرا دیا۔سعودی عرب پینل کورٹ نے ضلعے کے میئر کو سرکاری طور پر ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس عورت کے شوہر کو آئندہ پیشی کے موقع پر عدالت میں طلب کریں جو دو ہفتوں کے اندر اندر ہو گی۔اخبار سعودی گیزٹ کے مطابق پہلے مصالحتی کمیٹی اس تنازع کو حل کرنے کی کوشش کرے گی اور اگر وہ اس میں ناکام رہتی ہے تو پھر عدالت اس مقدمے کو سنے گی۔

سعودی خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف دائر مقدمے میں دعوی کیا ہے کہ ان کا شوہر ان کے ساتھ زبانی طور پر بد سلوکی کرتا ہے اور انھیں ‘گائے، ‘گدھی’ اور دوسرے ناموں سے پکارتا ہے۔سعودی عرب میں قائم ایسی عدالتوں کے مطابق انھیں موصول ہونے والے 25 فیصد مقدمات بد کلامی یا نسلی طور برا بھلا ہونے سے متعلق ہوتے ہیں۔سعودی عرب میں بدکلامی کے مقدمات کی شرح بڑھ جانے پر عدالت خوش نہیں ہے۔ اس کا موقف ہے کہ اس سے نجی حقوق کی خلاف ورزی کرنے اور فوری نوعیت کے مقدمات سے اس کی توجہ تقسیم ہو جاتی ہے۔وکیل صالح الغامدی کا کہنا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا کی ویٹ سائٹس ایک دوسرے کے خلاف بدکلامی کرنے کا ایک بڑا ذریعہ بن گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…