عالمی عدالت میں کلبھوشن کا کیس اور مسئلہ کشمیر،بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی پریس کانفرنس، حیرت انگیز دعویٰ کردیا

5  جون‬‮  2017

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے رواں ہفتے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر نواز مودی ملاقات کے امکانات کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جانب سے پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات طے نہیں ، پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے کرجاسکتا ،کشمیر کے حوالے سے شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیہ بہت واضح ہیں کہ یہ مسئلہ دونوں ممالک دو طرفہ ہی حل کرسکتے ہیں،

کلبھوشن کیس کے حوالے سے بھارت کے پاس بہت مضبوط دلیل ہے ، ہم یہ مقدمہ جیت جائیں گے ،بھارت کسی بھی تیسرے ملک کی ثالثی کے بغیر تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے لیکن ایک ہی وقت دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں ہوسکتے۔پیر کو بھارتی اخبار’’انڈین ایکسپریس‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوارج نے حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ رواں ہفتے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پرپاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات دونوں جانب سے طے نہیں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں بھارتی وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے کر جاسکتا۔کشمیر کے حوالے سے شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیہ بہت واضح ہیں کہ یہ مسئلہ دونوں ممالک دو طرفہ طریقے سے ہی حل کرسکتے ہیں اوردونوں ممالک ان باہمی معاہدوں کے پابند ہیں۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کے حوالے سے بھارت کی پالیسی بہت واضح ہے بھارت کسی بھی تیسرے ملک کی ثالثی کے بغیر تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے لیکن ایک ہی وقت دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں ہوسکتے ۔پاکستان سے نمٹنے کیلئے بھارت کی حکمت عملی تین ستونوں پر مبنی ہے۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم نے دیگر ممالک سے کہا ہے کہ سرحد پار معاملات یا

پاکستان سے نکلنے والی دہشتگردی کو بھارت کے تناظر سے نہ دیکھا جائے بلکہ یہ دیکھا جائے کہ بین الاقومی دہشتگردی اس ملک ے ساتھ تو منسلک نہیں۔آخر کار اسامہ بن لادن کہاں پایا گیا تھا؟پاکستان میں ۔یہ اقوام متحدہ میں بین الاقومی دہشتگردی پر جامع کنونشن کو حتمی شکل دینے اور دہشتگردی کی وضاحت کا وقت ہے ۔کلبھوشن یادو کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سشما سوراج نے کہاکہ بھارت کے پاس اس حوالے سے بہت مضبوط دلیل ہے اور ہم یہ مقدمہ جیت جائیں گئے ۔ بھارت کا کیس پاکستان کی جانب سے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی پر مبنی تھاجس کے تحت قونصلر رسائی نہ صرف ضروری بلکہ لازمی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…