اسامہ آپریشن کا انچارج آج کس حال میں ہے؟حیرت انگیزانکشافات

4  جون‬‮  2017

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بارے میں میڈیااورسوشل میڈیاپرآئے روزنئے انکشافات سامنے آرہے ہیں ۔کچھ ر وزقبل اسامہ بن لادن کی چوتھی بیوی امل نے ایبیٹ آبادآپریشن کی اندرونی کہانی سامنے لائی تھی تواب امریکی سی آئی اے نے اپنے بعض نئے عہدیداروں کا تعین کیا ہے، نئے عہدیداروں میں القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف پاکستان میں آپریشن کے

انچارج کا نا م مائیکل ڈی انڈریا تھا جس کا کوڈ نام آیت اللہ مائیک تھا ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکل ڈی انڈریاکواب ایران میں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اوراس کوایرانی امورکانگران مقررکردیاگیاہے مائیکل ڈی انڈریا القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کا وسیع اور طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ پاکستان اور یمن میں القاعدہ کے خلاف ہونے والے متعدد آپریشنز میں ’سی آئی اے‘ کی طرف سے اہم خدمات انجام دے چکاہے۔ پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف کیے گئے آپریشن کی کی کمان اس نے کی تھی ۔ ڈ مائیکل ڈی انڈریا کی ایرانی امور کے انچارج کے عہدے پر تعیناتی کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں سیاسی حکومت بدلنا چاہتے ہیںجس کےلئے انہوں نے مائیکل ڈی انڈریا کوایران میں اہم عہدے پرتعینات کیاہے امریکی عہدیداروں کے بیانات کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’مائیکل ڈی انڈریا‘ کی ایرانی امور کے نگران کے عہدے پر تعیناتی غیر معمولی فیصلہ ہے۔ اب ایران میں سی آئی اے کے تمام آپریشنز کی نگرانی وہی کریں گے۔اخباری رپورٹ کے مطابق ڈی انڈریا کو 2006 میں ’سی آئی اے‘ میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے بیرون ملک آپریشنل کارروائیوں کے انچارج عماد مغنیہ کو 12 فروری 2008ء کو دمشق میں کار بم دھماکے میں

ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی بھی ا مائیکل ڈی انڈریا نے کی تھی۔ اس کارروائی میں ’سی آئی اے‘ اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے مشترکہ طور پر حصہ لیا تھااوریہ ایک کامیاب آپریشن تھاجس کوامریکی سی آئی اے نے بڑی کامیابی قراردی تھی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…