’’اسلام مخالف بیانات ‘‘ ٹرمپ ٹاور کے باہر مسلمانوں کے ہجوم نے تاریخی اقدام کر ڈالا ۔۔ پولیس بھی دنگ

4  جون‬‮  2017

نیویارک(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام مخالف بیانات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مسلمانوں کے ایک ہجوم نے ٹرمپ ٹاور کے باہر روزہ افطار کیا اور نماز ادا کی۔غیر ملکی میڈیا  کے مطابق نیویار ک میں ٹرمپ ٹاور  کے قریب  افطاری کے موقع پر تقریبا 100 مسلمان جمع ہوئے، جسے امیگرنٹ ڈیفنس گروپس کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا، اس موقع پر کئی غیر مسلم حامی بھی موجود تھے۔شرکا سڑک کنارے بیٹھ گئے اور چاول، چکن اور پیزا پر مشتمل افطاری کی۔

دوسری جانب اس موقع پر پولیس بھی موجود تھی جو گروپ کی کڑی نگرانی کر رہی تھی، جیسا کہ ٹرمپ ٹاور کے اطراف ہر گروپ پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔واضح رہے کہ مین ہٹن میں واقع ٹرمپ ٹاور، ٹرمپ کے بزنس امپائر کا دل ہے، جہاں خاتون اول میلانیا ٹرمپ اپنے چھوٹے بیٹے بارون کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔ایک 26 سالہ مسلمان امریکی خاتون فاتوماتا واگاہ کا کہنا تھا کہ وہ یہاں اس لیے جمع ہوئے ہیں تاکہ مسلمانوں کے خلاف پھیلائے جانے والی منفی بیان بازی کی مذمت کے ساتھ ساتھ یک جہتی کا مظاہرہ کیا جاسکے۔نیویارک سے تعلق رکھنے والی ایک یہودی پناہ گزینوں کی تنظیم کی سرگرم کارکن 31 سالہ میگی گلاس بھی وہاں موجود تھیں، جن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مسلمان پڑوسیوں اور دوستوں کو سپورٹ کرنے کے لیے یہاں آئی ہیں۔اس ایونٹ کا انعقاد کرنے والی لنڈا سارسور کا کہنا تھا، ‘میں نے سوچا کہ بحیثیت ایک کمیونٹی یہی وقت ہے ایک دوسرے کے قریب آنے کا اور اتحاد کا مظاہرہ کرنے کا’، ساتھ ہی انھوں نے ایونٹ کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ ان کو اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کہ سابق امریکی صدور کی طرح ٹرمپ نے اس مرتبہ مسلمانوں کو افطار کے موقع پر وائٹ ہاس مدعو نہیں کیا۔لنڈا سارسو کا کہنا تھا، ‘سچ تو یہ ہے کہ اگر وہ مدعو کرتے بھی تو بھی میں مسلمانوں سے کہتی کہ وہ ایسی انتظامیہ کی توثیق نہ کریں جو تقسیم کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…