دوسرا روزہ، پاک ، بھارت سرحد دھماکوں سے لرز اٹھی، متعدد زخمی

29  مئی‬‮  2017

آزاد کشمیر(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے زد میں آکر ایک گاڑی میں سوار کم سے کم 4 افراد زخمی ہوگئے۔وادئ جہلم کے ڈپٹی کمشنر عبدالحامد کانی کا کہنا تھا کہ ایک مسافر گاڑی (ایل ای ایس-8021) راولپنڈی سے مسافروں کو لے کر کھلیانہ کے علاقے میں آرہی تھی کہ رات ساڑھے 9 بجے واقعہ پیش آیا۔

یہ علاوہ وادئ جہلم کے علاقے کھلیانہ میں ایل او سی کے انتہائی قریب قائم ہے جہاں بھارتی فورسز کی متعدد چیک پوسٹیں موجود ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ’جس وقت گاڑی مسافروں کو لے کر ان کی منزل کے قریب پہنچی گاڑی کے ڈرائیور نے سڑک کے درمیان میں پتھر پڑے ہوئے دیکھے اور سڑک کی تنگی کے باعث گاڑی کو ان سے بچانے کیلئے سڑک کے کنارے پر کچے حصے کی جانب موڑ دیا جس کے بعد یہاں نصب آئی ای ڈی دھماکا خیز مواد پھٹ گیا‘۔انھوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور اور 3 مسافر زخمی ہوئے، جن کی شناخت ڈرائیور ارم عباس اور دیگر 3 مسافر مختیار احمد، چنگیز لطیف اور رحمت حسین کے ناموں سے ہوئی۔واقعے کے بعد ریسکیو عملے نے زخمیوں کو مظفر آباد ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ڈپٹی کمشنر وادئ جہلم کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی پوسٹ دھماکے کے مقام کے انتہائی نزدیک ایل او سی کے دوسری جانب قائم ہے اس لیے مقامی انتظامیہ اور پاک فوج نے مذکورہ مقام پر دوسرے ممکنہ دھماکے کے پیش نظر سرچ آپریشن نہیں کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ پہلے دھماکے کے ایک گھنٹے کے بعد اس مقام سے کچھ فاصلے پر دوسرا دھماکا ہوا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دو ماہ قبل ایسے ہی ایک دھماکے میں 3 مسافر زخمی ہوگئے تھے، اس کے علاوہ ایک مقامی شخص اپنے مکان میں دھماکا خیز مواد کی تیاری کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…