ٹرمپ متنازعہ ترین امریکی صدر بن گئے،اسرائیل میں وہ کام کردیا جو آج تک کسی امریکی صدر نے نہیں کیا

23  مئی‬‮  2017

مقبوضہ بیت المقدس (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے دورے پر اپنی اہلیہ ،بیٹی اور داماد کے ساتھ دیوار گریہ پر حاضری دی جس کے بعدٹرمپ اس مقام کادورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے دورے پر اپنی اہلیہ ،بیٹی اور داماد کے ساتھ دیوار گریہ پر حاضری دی ۔ اس سے پہلے انہوں نے کھربوں ڈالر کے معاہدے کرنے والے

پہلے امریکی صدر کے طور پر بھی اپنا نام لکھوایامگر مقبوضہ بیت المقدس میں اپنی اہلیہ میلانیا، بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشنر کے ساتھ دیوار گریہ کا دورہ کرکے اپنا نام متنازع ترین امریکی صدر کے طور پر لکھوا لیا ہے۔یہ معاملہ اتنا حساس تھا کہ ٹرمپ کے دورہ شروع ہونے سے پہلے ہی امریکی حکام نے یہ کہنے سے انکار کردیا تھا کہ دیوار گریہ اسرائیل کا حصہ ہے اور یہاں تک بھی ہوا کہ دیوار گریہ کے دورے کے وقت بھی ان کے ساتھ کوئی اسرائیلی رہنما موجود نہیں تھا۔اس دوران ٹرمپ اور ان کے اہلخانہ نے یہودیوں کی روایتی ٹوپی بھی پہنی۔ان کی بیٹی ایوانکا جو راسخ العقیدہ یہودی ہیں ، انہوں نے دورے کے بعد کہا کہ اپنے عقیدے کی مقدس ترین زیارت پر آنا ان کے لیے بہت معنویت کا حامل ہے۔دیوار گریہ کا دورہ 2008 میں سابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھی کیا تھا مگر اس وقت وہ امریکی صدر نہیں تھے۔ مقبوضہ بیت المقدس کے اس علاقے پر اسرائیل نے 1967 میں قبضہ کیا تھا جسے آج تک بین الاقوامی طور پر تسلیم نہیں کیا گیا ۔مقبوضہ بیت المقدس میں اپنی اہلیہ میلانیا، بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشنر کے ساتھ دیوار گریہ کا دورہ کرکے اپنا نام متنازع ترین امریکی صدر کے طور پر لکھوا لیا ہے۔یہ معاملہ اتنا حساس تھا کہ ٹرمپ کے دورہ شروع ہونے سے پہلے ہی امریکی حکام نے یہ کہنے سے انکار کردیا تھا کہ دیوار گریہ اسرائیل کا حصہ ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…