وائٹ ہاﺅس پر روس کے قبضے کی پیش گوئی،ٹائم میگزین نے ہنگامہ کھڑا کردیا

19  مئی‬‮  2017

واشنگٹن(آئی این پی ) روس آہستہ آہستہ امریکہ پر اثر انداز ہو نے لگا ،ٹائم میگزین کے سرورق پر روسی عمارت کی وائٹ ہا ؤس پر برتری کی تصاویر نے ہنگامہ کھڑا کر دیا، امریکی سیاسی حلقوں سمیت سکیورٹی حکام میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی چیف کی برطرفی ، انتخابات میں روسی ایجنسیوں کی طرف سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت میں مشتبہ کردار ، روس بارے امریکی صدر کی

پالیسی میں بڑے یوٹرن کے بعدٹائمز میگزین کے کور فوٹو کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے ۔ اس فوٹو میں بظاہر تو روس اور امریکہ کی دو بڑی عمارتیں ہی دکھائی گئی ہیں تاہم اس کے پیچھے چھپا پیغام یہ کہہ رہاہے کہ روس آہستہ آہستہ امریکہ پر اثر انداز ہو رہاہے ۔ ٹائمز میگزین میں اس حالیہ وقت میں ایسا کور لگایا جانے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ ملر کو 2016کے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے بارے میں تحقیقات کرنی ہیں جس میں دیکھا جائے گا کہ ٹرمپ یا اس کے کسی رکن نے روس سے کوئی مدد تو حاصل نہیں کی ۔ڈونلڈ ٹرمپ کی روس کے لیے نئی پالیسیوں کی وجہ سے کافی حد تک سنجیدہ حلقے پریشان ہیں،مریکہ میں سیاسی حلقوں سمیت سکیورٹی حکام میں پریشانی کی لہر دوڑ چکی ہے ۔اس کی ایک اور بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ چند دن پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی سفارت کار سے ملاقات کے بعد اگلے ہی دن ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو عہدے سے ہٹانا کو بھی اس سے جوڑا جا رہاہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کی روس کے لیے نئی پالیسیوں کی وجہ سے کافی حد تک سنجیدہ حلقے پریشان ہیں،مریکہ میں سیاسی حلقوں سمیت سکیورٹی حکام میں پریشانی کی لہر دوڑ چکی ہے ۔اس کی ایک اور بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ چند دن پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی سفارت کار سے ملاقات کے بعد اگلے ہی دن ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو عہدے سے ہٹانا کو بھی اس سے جوڑا جا رہاہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…