بھارت اور افغانستان کے پاکستان پر حملے کم نہ تھے ایران بھی پاکستان پر چڑھ دوڑا

8  مئی‬‮  2017

تہران/برلن (آئی این پی)ایران نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی سرزمین پر حملے کرنے والے جنگجوں کی پاکستان میں موجود پناہ گاہوں کے خلاف موثر کارروائی نہیں کی گئی تو ان پناہ گاہوں کو ایران سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے،جہاں بھی دہشت گرد موجود ہوں گے ایرانی فوجی وہاں حملہ کریں گے۔جرمن خبررساں ادارے ’’ڈی ڈبلیو‘‘ کے مطابق یہ بیان ایرانی فوج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے پیر کو دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ پاکستانی حکام دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے ٹھکانے بند کرائیں گے۔ جنرل محمد باقری نے دھمکی دی کہ اگر ایرانی سرزمین پر حملے کرنے والے جنگجوں کی پاکستان میں موجود پناہ گاہوں کے خلاف موثر کارروائی نہیں کی گئی تو ان پناہ گاہوں کو ایران سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے، اگر حملے جاری رہے تو دہشت گردوں کی ان پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا جائے گا اور انہیں تباہ کردیا جائے گا چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔انھوں نے کہاکہ جہاں بھی دہشت گرد موجود ہوں گے ایرانی فوجی وہاں حملہ کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاک ایران سرحد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے جنگجوں نے 10 ایرانی سرحدی محافظوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ تہران حکومت کا دعوی ہے کہ یہ حملہ جیش العدل نامی گروہ کے ارکان نے پاکستان سے کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پچھلے ہفتے پاکستان کے دورے پر وزیر اعظم نواز شریف پر زور دیا تھا کہ وہ سرحد پر سلامتی کے صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اضافی نفری تعینات کرائیں۔خیال رہے کہ ایران کا صوبہ سیستان- بلوچستان منشیات اسمگلروں کا اہم گڑھ سمجھا جاتا ہے جو طویل عرصے سے بد امنی کا شکار ہے۔وہ سرحد پر سلامتی کے صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اضافی نفری تعینات کرائیں۔خیال رہے کہ ایران کا صوبہ سیستان- بلوچستان منشیات اسمگلروں کا اہم گڑھ سمجھا جاتا ہے جو طویل عرصے سے بد امنی کا شکار ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…