امریکہ نے کس ملک کے 32افراد کو امریکی شہریت دیدی ؟جان کر یقین نہیں کریں گے

8  مئی‬‮  2017

نیویرک(این این آئی)امریکہ کے شہر نیویارک میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں دنیا کے 25 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 32 بچوں کو امریکی شہریت دی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس تقریب میں امریکہ کے ایوان نمائندگان کے رکن جوز سیرانو بھی موجود تھے انہوں نے چھوٹے چھوٹے امریکی پرچم تھامے بچوں سے کہا کہ اس پر چم کو دیکھیں؟کسی کو بھی آپ یہ کہنے کی اجازت نہ دیں کہ آپ یہاں پیدا نہیں ہوئے تھے،

یہ پرچم آپ کا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہیں ، یہ پرچم آپ کا اور میرا ہے۔ یہ ہمارا پرچم ہے۔ان بچوں کی عمریں 5 اور 13 سال کے درمیان تھیں اور ان میں زیادہ تر پرجوش تھے لیکن کبھی کبھی نروس بھی دکھائی دیتے تھے۔ تاہم حلف برداری کے تقریب کے بعد یہ تمام امریکی شہری بن گئے۔مراکش سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ سارہ نے کہا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں امریکہ کا حصہ بن گئی ہوں۔ آٹھ سالہ لوئیس ایسٹریلا جو ڈومینیکن نڑاد امریکی شہری ہیں نے کہا کہ میں بہت پرجوش ہیں اور اچھا محسوس ہوا کیونکہ میں نے یہ بھی کبھی نہیں دیکھا کہ یہاں بہت سی چیزیں ہیں جو ہم کر سکتا ہے۔ لوئیس کے والد جو خود بھی چھ سال قبل امریکہ کے شہری بنے تھے، نے کہا کہ اپنی بیٹی کی تقریب کو دیکھنا بہت اچھا لگا اس کے ساتھ ساتھ ہر وہ کامیابی جو اس نے اس ملک میں رہتے ہوئے حاصل کی۔اگرچہ بچوں کو امریکہ کی شہریت دینے کی یہ ایک معمول کی علامتی تقریب تھی لیکن یہ اکثر ان کے والدین کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔امریکہ کی شہریت اور امیگریشن سروسز کے پبلک افیئرز کی افسر کیٹی ٹچاسیک نے کہا کہ (ان بچوں کے) والدین پہلے ہی امریکہ کے شہری بن چکے ہیں اور بچوں کو شہریت ملنا ان کے لیے یہ ایک آخری مرحلہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ان کے لیے اب یہ مرحلہ ختم ہو گیا ہے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…