سربراہ کم جانگ کو قتل کرانے کا امریکی منصوبہ ناکام ،شمالی کوریا شدیدمشتعل،سرکاری ٹی وی پر اہم اعلان کردیاگیا

5  مئی‬‮  2017

پیانگ یانگ(آئی این پی) شمالی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کے خفیہ اداروں نے ملک کے سربراہ کم جانگ ان کو قتل کرانے کا منصوبہ بنایا تھا جسے کامیابی سے ناکام بنادیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت ملکی سلامتی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسی نے کم جانگ ان کو قتل کرانے کا منصوبہ بنایا تھا

۔شمالی کوریا کی وزارت کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر جاری بیان کے مطابق امریکا اور جنوبی کوریا کے خفیہ اداروں کی جانب سے بنائے گئے منصوبے کے تحت شمالی کوریا کے سربراہ کو پیانگ یانگ میں منعقدہ عوامی اجتماع کے دوران زہریلی گیس کے ذریعے قتل کرانے کا منصوبہ بنایا تھا۔کم جانگ ان کی جان لینے کے لئے بائیو کیمیل عنصر کے ذریعے قتل کرانا تھا جس کے لئے اجرتی قاتلوں کو 20 ہزار امریکی ڈالر بھی دیئے گئے جب کہ ممکنہ طور پر کم جانگ ان کی جان لینے کے لئے تابکاری عنصر اور نینو پوائزن سبسٹینس استعمال کیا جانا تھا۔ حکام کے مطابق تابکاری عنصر کے ذریعے کسی کو بھی براہ راست قتل نہیں کیا جاسکتا تاہم کیمیکل عناصر 6 ماہ کے اندر اندر انسان کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ اس قسم کا شیطانی کھیل ریاست کے لئے کھلا چیلنج اور اعلان جنگ ہے۔حکام کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ کم جانگ ان کے قتل کا منصوبہ کس طرح ناکام بنایا گیا اور یہ منصوبہ کب اور کہاں عمل میں لایا گیا تاہم بیان میں صرف یہ بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کو عوامی اجتماع کے دوران نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جسے کامیابی سے ناکام بنادیا گیا۔واضح رہے کہ حالیہ کچھ دنوں کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کی جانب سے دھمکی آمیز بیان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی سی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…