’’شمالی کوریا ور امریکہ کے درمیان جنگ کا خطرہ ‘‘ روس اورچین نے گٹھ جوڑ کر لیا ۔۔ خطے میں کیا ہونے جا رہا ہے ؟ 

30  اپریل‬‮  2017

ماسکو(آئی این پی )روس نے کورین جزائر میں بڑھتی ہوئی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں چینی تجویز کی حمایت کردی ہے ۔روس کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ چین نے جمہوریہ کوریا کو میزائل اور ایٹمی تجربات اور جنوبی کوریا اور امریکہ کو مشترکہ فوجی مشقیں معطل کرنے کی جو تجویز دی ہے روس اس کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔

سلامتی کونسل میں بحث کے دوران انہوں نے کونسل کے ارکان پر زوردیا ہے کہ وہ متفقہ طور پر جمہوریہ کوریا سے کہیں کہ وہ میزائلوں اور ایٹمی تجربات کو معطل کردے اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کو مکمل طو رپر عمل کریں ۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے بھی کورین جزائر کے مسئلے پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کو سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کیا جائے ۔ روس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فیڈریشن اس چینی تجویز کی مکمل حمایت کرتی ہے کہ سیاسی مذاکرات شروع کرنے کیلئے جمہوریہ کوریا میزائلوں اور ایٹمی تجربات کو بند کردے جبکہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں بھی معطل کردی جائیں تاہم جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں کوئی حل پیش نہیں کیا گیا ۔ گزشتہ مہینے چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا تھا کہ چین کورین جزائر کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے تجاویز دے رہا ہے جنہیں دوہری معطلی منصوبے کا نام دیا گیا تھا۔ اس منصوبے کا مقصد یہ تھا کہ فریقین کشیدگی سے باہر نکلکر مذاکرات کی میز پر واپس آجائیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…