’’3طلاقیں ‘‘ نریندر مودی نے مسلمان علما کو کیا حکم جاری کردیا ؟ 

30  اپریل‬‮  2017

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلم علما ء اور دانشوروں پر زور دیا ہے کہ وہ تین طلاق کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بارہویں صدی کے فلسفی اور مصلح بساوا کے یوم پیدائش کی مناسبت سے نئی دہلی میں تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ مسلم مصلحین بھی تین طلاق کے معاملے پر آگے آئیں گے اور مسلم معاشرے پر زور دیں گے کہ وہ تین طلاق کی پریکٹس سے گریز کرے ۔ واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت تین طلاق کا معاملہ گرما گرم موضوع بحث ہے ۔ کئی مرکزی اور ریاستی وزرا بھی اس حوالے سے متنازع بیانات جاری کرچکے ہیں ۔ اتر پردیش کابینہ کے رکن سوامی پرساد موریہ نے کہا ہے کہ مسلمان محض ہوس کے ہاتھوں مجبور ہوکر بیویاں بدلتے ہیں ، یعنی تین طلاق کے ذریعے ایک بیوی کو فارغ کر کے دوسری اور پھر تیسری شادی کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…