مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس شاید دنیا کے امیر ترین شخص نہ رہیں

30  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) آن لائن خرید و فروخت کی ویب سائٹ آمیزون کے بانی جیف بیزوز نے چند منٹوں میں 2.8 ارب ڈالرز (2 کھرب 93 ارب سے زائد پاکستانی روپی) کما کر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص کی پہلی پوزیشن چھینے کے قریب پہنچ گئے

یہ کمال ان کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ کی بدولت ہوا جس میں ماہرین کے اندازوں سے زیادہ منافع کمانے کی رپورٹ سامنے آئی۔آمدنی کے اعلان کے بعد اس کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں لگ بھگ 3.76 فیصد اضافہ ہوا اور جیف بیزوز کے اثاثوں میں 2.8 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوگیا۔تاہم اصل بات یہ ہے کہ 81.5 ارب ڈالرز کے ساتھ اب جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بننے سے کچھ زیادہ دور نہیں رہ گئے ہیں۔گزشتہ ماہ جیف بیزوز نے امانسیو اورٹیگا (74.1 ارب ڈالرز) اور وارن بفٹ (75.5 ارب ڈالرز) کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اب وہ دنیا کے امیر ترین شخص بننے سے کچھ زیادہ دور نہیں۔اس وقت جو واحد فرد جیف بیزوز سے زیادہ امیر ہے وہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 87.1 ارب ڈالرز ہے جبکہ آمیزون کے سربراہ کو انہیں پیچھے چھوڑنے کے لیے محض 5.5 ارب ڈالرز مزید کمانے ہیں۔واضح رہے کہ برسوں سے بل گیٹس دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کیے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…