امریکہ کو جھٹکا،چینی اور روسی افواج نے ہاتھ ملالیا،بڑا اعلان

28  اپریل‬‮  2017

ماسکو (آ ئی این پی )چینی اور روسی افواج کے درمیان تزویراتی مشاورت کے انیسویں دور کا انعقاد ہو گیا ،چینی فوج دیگر غیر ملکی افوج کے ساتھ تزویراتی باہمی اعتماد سازی کو فروغ دے گی ، بین الاقوامی ذمہ داریوں اور فرائض کو پورا کرے گی ۔ چین اور روس کی افواج کے درمیان تزویراتی مشاورت کے انیسویں دور کا انعقاد ہو گیا ہے ۔ چینی فوج دیگر غیر ملکی افوج کے ساتھ تزویراتی باہمی اعتماد سازی کو فروغ دے گی

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی مرکزی فوجی کمیشن کے جوائنٹ اسٹاف کے ڈپٹی چیف شاو یوان منگ نے ماسکو میں روسی جنرل سٹاف میں آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ سر گئی رتسوکوئی کے ہمراہ چین اور روس کی افواج کے درمیان تزویراتی مشاورت کے انیسویں دور کی مشترکہ صدارت کی شاو یوان منگ نے ماسکو میں چھٹی بین الاقوامی سلامتی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ چینی فوج دیگر غیر ملکی افوج کے ساتھ تزویراتی باہمی اعتماد سازی کو فروغ دے گی ،مشترکہ سلامتی کی تکمیل کے لئے مزید فوجی تعاون کرے گی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں اور فرائض کو پورا کرے گی تاکہ عالمی اور علاقائی سطح پر امن کا تحفظ کیا جا سکے۔تجزیہ نگار روس امریکہ کشیدگی کے ماحول میں چینی افواج کی جانب سے روسی افواج کے ساتھ ملکر مشترکہ سلامتی کی تکمیل کے لئے مزید فوجی تعاون کے اعلان کوامریکہ کیلئے واضح پیغام قراردے رہے ہیں جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر امریکہ کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا نظر آرہاہے۔روس امریکہ کشیدگی کے ماحول میں چینی افواج کی جانب سے روسی افواج کے ساتھ ملکر مشترکہ سلامتی کی تکمیل کے لئے مزید فوجی تعاون کے اعلان کوامریکہ کیلئے واضح پیغام قراردے رہے ہیں جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر امریکہ کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا نظر آرہاہے۔

 

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…