بھارت میں شہریو ں کو پٹرول اور ڈیزل کہاں ملے گا ؟ بھارتی حکومت نے اعلان کرکے پورے بھارت کو حیرت میں ڈال دیا

23  اپریل‬‮  2017

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی شہریوں کو عنقریب پٹرول اور ڈیزل انکے دروازے پر ملے گا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں جلد دودھ فروش اور اخبار فروش کی طرح لوگوں کو پٹرول اور ڈیزل فروش بھی نظر آئیں گے جو انہیں دروازے پر آکر یہ سہولت فراہم کریں گے ۔بھارتی وزیر پٹرولیم درمیندراپردھان نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے بھی ای

کامرس پورٹل پر پٹرول اور ڈیزل متعارف کروا رہے ہیں ۔’’فرض کریں آپ صبح 9بجے کام کیلئے نکلتے ہیں تو آپ پورٹل پر جائیں گے اور اپنا آرڈر بک کرائیں گے ، آن لائن ادائیگی کرنے کے بعد پٹرول یا ڈیزل اگلی صبح آپ کے دروازے پر پہنچ جائے گا ۔ان کا کہنا تھاکہ ویلز پر’’منی پٹرول پمپس‘‘ کے خیال کا مقصدلوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے ، ان دنوں ایس یو ویز کے فیول ٹینک کی صلاحیت 70سے 80لیٹرز کی ہے جبکہ ہم اس مقصد کیلئے 4سے 5لیٹر والی ایسی ایس یو ویز کے بارے میں سوچ رہے ہیںتاکہ وہ باآسانی لوگوں کی دہلیز تک پہنچ سکیں ۔وزیر پٹرولیم نے کہا کہ اس اقدام سے جہاں آئل مارکیٹ میں لوگوں کیلئے ملازمت کے مواقع پیدا ہونگے وہی خصوصی طور پر دیہی علاقوں میں جہاں کسانوں کو اپنے ٹریکٹرز وغیرہ میں ڈیزل بھروانے کیلئے میلوں کا سفر کرنا پڑتا ہے ان کیلئے بہت زیادہ آسانی ہو گی جبکہ رٹیل مارکیٹ میں پٹرول پمپ ڈیلرز کی اجارہ داری بھی ختم ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…