سعودی عرب سے 70روزبعد 10لاکھ غیرملکی نکل جائیں گے

18  اپریل‬‮  2017

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے غیرملکی شہریوں جوکہ غیرقانونی طور پرمقیم تھے ان کوواپسی کےلئے 90روزکی ڈیڈلائن جاری کی تھی جبکہ اب اس ڈیڈلائن میں صرف 70دن باقی ہیں ۔عرب نیوزکے مطابق سعودی حکام کااس بارے میں کہناہے کہ ڈیڈلائن ختم ہونے پرتقریبا10لاکھ غیرملکی سعودی عرب سے نکل جائیں گے۔حکام کے مطابق سعودی خصوصی سکیم کے تحت غیر قانونی طور پر مملکت میں موجود

غیرملکی افراد کو بغیر کسی جرمانے یا سزا کے اپنے وطن واپس جانے کی اجازت ہے۔ ان کے فنگر پرنٹ بھی لئے جارہے ہیں تاکہ اگریہ اگردوبارہ سعودی عرب میں داخل ہوں توان کی آمد کے بارے میں معلوم ہوسکے ۔سعودی عرب کی طر ف سے یہ سکیم چارسال قبل تیارکی گئی تھی جس کےتحت اب تک 55لاکھ غیرملکیوں کوسعودی عرب سے نکالاجاچکاہے جوکہ غیرقانونی طورپرمقیم تھے ۔سعودی عرب کا
محکمہ پاسپورٹ کی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹرپر اردو، انگریزی، انڈونیشیائی اور دیگر غیرملکی زبانوں میں غیر ملکیوں کو مسلسل اطلاع دی جارہی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے دی گئی مہلت کافائد ہ اٹھائیں ورنہ سزاکے ساتھ جرمانہ بھی ہوگا۔سعودی عرب میں معاشی ریفارمزکرنے کرنے والے ماہرین کاکہناہے کہ ان لاکھوں غیرملکیوں کے جانے سے ایک طرف توقومی خزانے پربوجھ کم ہوگاجبکہ دوسری طرف سعودی شہریوں کوروزگارکے نئے مواقع ملیں گے اورمعاشی خسارے کم کرنے میں مددملے گی۔سعودی عرب میں اس وقت غیرملکیوں کےلئے 80 مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ سعودی حکومت ان دنوں معاشی خسارے کاشکارہے جس کی وجہ سے معاشی اصلاحات کی جارہی ہیں ،ماہرین نے تجویزدی تھی کہ غیرملکیوں کی وجہ سے بھی معیشت پربوجھ ہے جس کی وجہ سے خسارہ بڑھ رہاہے ۔سعودی عرب کے معاشی خسارے کی ایک وجہ عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں ریکارڈکمی بھی بتائی جارہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…