’’‘‘شمالی کوریا نے چھٹے ایٹمی دھماکے کی تیاری کرلی ہے،دھماکہ کہاں اور کب کیا جائے گا ؟

15  اپریل‬‮  2017

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے چھٹے ایٹمی دھماکے کی تیاری کرلی ہے،جوہری تجربات آج ( ہفتہ) کوکئے جائیں گے شمالی کوریا کے ٹی وی پر ممکنہ چھٹے ایٹمی تجربے کا مقام دکھایا گیا۔ دھماکا آج ( ہفتہ) کوکیا جاسکتا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کی صدرکی دھمکیوں کے باوجود شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان دھماکے کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی طاقت دکھانا چاہتے ہیں۔

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبی نے ٹوکیو سے جاری بیان میں کہا کہ شمالی کوریا میزائلوں کے ذریعے زہریلی گیس پھینکنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ پیانگ یانگجنوبی کوریا یا دیگر ممالک میں اعصابی گیس سے حملہ کرسکتا ہے۔‎جبکہ چین نے امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے قریب فوجیں جمع کرنے اور امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ چین نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے پر تنازع کو ہوا دینے والا فریق اس کی قیمت بھی چکائے گا۔چین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے پر کسی وقت بھی لڑائی ہو سکتی ہے اور اس جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہو گا۔اس سے پہلے امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے چینی صدر پر واضح کیا کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارت بہتر ہو سکتی اگر وہ شمالی کوریا کے مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا اگر چین نے اس مسئلے پر توجہ نہ دی تو پھر امریکہ خود ہی اس مسئلے کو چین کے بغیر حل کرنے میں سامنے آئے گا۔واضح رہے امریکہ نے شمالی کوریا پر حملہ کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے کیونکہ اس حملے کا مقصد شمالی کوریا کو ایٹمی تجربہ کرنے سے روکنا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…