امریکہ کی پہلی مسلمان خاتون جج کو نشان عبر ت بنا دیا گیا، لاش کہاں سے برآمد ہو گئی؟

13  اپریل‬‮  2017

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں پولیس حکام کے مطابق ملک کی پہلی مسلمان خاتون جج نیویارک کے دریائے ہڈسن میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک کی اعلیٰ عدالت کی جج 65 سالہ شیلا عبدالسلام کی لاش بدھ کو مینہیٹن میں دریا کے مغربی کنارے پر تیرتی ہوئی پائی گئی۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس نے مکمل لباس میں شیلا کو دریا سے باہر نکالا تو ان کی موت واقع ہو

چکی تھی۔پولیس ترجمان کے مطابق شیلا کے اہلخانہ نے لاش کی شناخت کر لی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم کے ذریعے موت کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔واشنگٹن کی رہائشی شیلا کو 2013 میں اپیل کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا اور وہ پہلی افریقن امریکی خاتون جج تھیں۔کورٹ آف اپیل کی ویب سائٹ کے مطابق شیلا نے کولمبیا لا سکول سے گریجوئیٹ کیا اور مشرقی بروکلین سے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا اور نیویارک ریاست کی نائب اٹارنی جنرل کے عہدے پر کام کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…