کلبھوشن یادیوبھارت کابیٹاہے ،بھارتی وزیرخارجہ

11  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیوکوپاکستان کی طرف سے سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کے بعد بھارت نے دھمکیاں دینے کاسلسلہ شروع کردیاہے اوربھارت کی سمجھ میں نہیں آپارہاکہ وہ اس معاملے کوکس طرح اپنے حق میں کرے جبکہ پاکستان نے کلبھوشن یادیوکے بارے میں واضح ثبوت پیش کئے ہیں اوراس کااعترافی بیان بھی دنیاکے سامنے لایاہے جس سے ثابت ہوگیاکہ پاکستان

میں بدامنی کاذمہ داربھارت ہے لیکن دوسری طرف بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے بھاتی ایوان بالا’’راجیاسبھا‘‘کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کلبھوشن یادیوکوبھارت کابیٹاقراردیدیا۔انہوں نے کہاکہ ہماری دھرتی ماتاکے بیٹے کو سزادینےکے بعد پاکستان سنگین نتائج پر غور کرے ۔انہوں نے کہاکہ کلبھوشن یادیوکی پھانسی سے دو طرفہ تعلقات متاثر ہونگے ۔ سشما سوراج نے کہاکہ کلبھوشن کی سزا کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کہیں گے ۔بھارتی وزیرخارجہ نے کہاکہ کلبھوشن یادیوکو بچانے کے لیے اچھے وکیل لے کر صدر تک بات کی جائے گی ۔انہوں نے پاکستان پرالزام عائد کیاکہ کلبھوشن یادیوکوقوانین بالائے طاق رکھتے ہوئے سزاسنائی گئی ہے ۔ جبکہ پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہمارا خیر خواہ نہیں ہے۔ وہ پاکستان میں دہشت گردی کو سپانسر کر رہا ہے۔ بھارتی کی خفیہ ایجنسی را افغانستان کی ایجنسی این ڈی ایس کےساتھ مل کر پاکستان کو غیر مستحکم کر رہی ہیں۔ بھارتی حکومت کلبھوشن یادیو کی سرپرستی کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن نے پاکستان میں کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔ بھارتی جاسوس کی سزائے موت قانون کے مطابق ہے۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والوں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…